63

پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے زیرِاہتمام کرسمس ڈے کبڈی چیلنج میچ 2025

پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے زیرِاہتمام کرسمس ڈے کبڈی چیلنج میچ 2025

شیخوپورہ ( بیورو رپورٹ)پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈز کے زیراہتمام کرسمس ڈے اور یوم قائد کی مناسبت سے کبڈی چیلنج میچ 2025 کا انعقاد کیا گیا، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز شیخوپورہ کے ہیلی پیڈ گراونڈ میں کرسمس ڈے اور یوم قائد کی مناسبت سے پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈز کے زیراہتمام چیف آرگنائزر معرووف قانون دان نعمان نذیر ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت کبڈی چیلنج میچ 2025 کا انعقاد کیا گیا جسمیں SKp Tigers اور SKP لائنز کی ٹیموں نے شرکت کی،

دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا جس دوران شہریوں نے کھلاڑیوں کو خوب داد دی اور ڈھول کی تھاپ پر جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے رہے، یہ میچ SKp Lions نے بھرپور محنت سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی، اس موقع پر حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی یومِ ولادتِ پاک اور یوم قائد اعظم کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء کے لئے تواضع کا بھی اہتمام کیا گیا، آخر میں معروف قانون دان نعمان نذیر ایڈووکیٹ نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دی جس پر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی و چیف آرگنائزر معروف قانون دان نعمان نذیر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا

کہ ہمارا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی، بلائنڈز کی ویلفئیر اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہے اور کہا کہ عرصہ کم و بیش 15 سالوں سے ہم اس ایونٹ کا انعقاد باقاعدہ کررہے ہیں، معروف قانون دان نعمان نذیر ایڈووکیٹ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا سلوگن ہے کہ کھیلوں سے صحت، صحت سے خوشحالی، خوشحالی سے انقلاب آتا ہے اور کھیلوں سے امن، امن سے ترقی اور ترقی سے ہی انقلاب آئے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں