پاکستانی نژاد سپین سے پلٹ کر آنے والی خاتون زینب بی بی بچوں سمیت انصاف کے لئے دربدر ہوگئی
لاہور(بیورورپورٹ)پاکستانی نژاد سپین سے پلٹ کر ملک واپس آنے والی خاتون زینب بی بی بچوں سمیت انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے جس نے میڈیا کو بتایا کہ شوہر نے میری بیٹی ایشال فاطمہ اور بیٹے شاریز حیدر کے اصل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ وغیرہ لے کر بیرون ملک جانے کے لیے ٹکٹ لگوانے کا کہہ کر فراڈ کیا، تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں درج ایف آئی آر نمبر 1950/25 کے متن کے مطابق سائلہ زینب بی بی نے موقف اختیار کیا کہ میرا خاوند منظر حسین ولد نذر محمد ساکن کوٹلہ محمود شاہ ضلع منڈی بہاء الدین بیرون ملک سے میری بیٹی ایمان فاطمہ بعمر 3 سال اور بیٹے شاویز حیدر کو زبردستی چھین کر پاکستان لے آیا
جس پر میں نے عدالت عالیہ لاہور میں رٹ پٹیشن نمیری 1/25/42989 کے تحت دائر کی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین نے دونوں بچوں کو بر آمد کر کے عدالت عالیہ لاہور میں پیش کیا اور عدالت عالیہ لاہور نے دونوں بچے میرے حوالے کر دئیے جسکے بعد مورخہ 17.09.25 کو بوقت 02:50 بجے مسمیان مظفر حسین ولد نذر محمد، شمع غزالہ زوجہ مظفر حسین میرے گھر موضع کلسیاں بھٹیاں راضی نامہ کرنے کی غرض سے آئے لیکن دھوکہ سے واپسی بیرون ملک کے لئے ٹکٹ کروانے کا جھانسہ دے
کر میری بیٹی ایشال فاطمہ اور بیٹے شاریز حیدر کے اصل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ وغیر ہ لے لیے جوکہ واپس دینے سے صاف انکاری اور جان سے مار دینے کی سنگین دھمکیاں دیتے ہیں، سائلہ کی درخواست پر تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں بجرم 420/417 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سائلہ زینب بی بی نے حکامِ بالا سے فوری فراہمی انصاف کا مطالبہ کیا ہے