64

پریس کلب شیخوپورہ کے صحافیوں کے مابین معرکہ حق کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ

پریس کلب شیخوپورہ کے صحافیوں کے مابین معرکہ حق کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)پریس کلب شیخوپورہ کے صحافیوں کے مابین معرکہ حق کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے پریس کلب شیخوپورہ کے صحافیوں کے مابین کرکٹ سٹیڈیم شیخوپورہ میں معرکہ حق کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ منعقد ہوا جسمیں سابق صدر پریس کلب شیخوپورہ شہباز احمد خان، ڈائریکٹر فورس نیوز مجاہد شامی، معروف تاجر و سیاسی رہنما میاں شفیق اشرفی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، فائنل میچ سلطان کرکٹ الیون اور قلندر الیون کے مابین کھیلا گیا جسمیں سلطان کرکٹ الیون نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کرلی، اس موقع پر فاتح ٹیم اور سپورٹرز نے بھنگڑے ڈالے اور شاندار فتح پر خوشی کا اظہار کیا، مہمان خصوصی سابق صدر پریس کلب شیخوپورہ شہباز احمد خان اور ڈائریکٹر فورس نیوز مجاہد شامی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا

کہ پاک فوج کے شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے اور شہریوں میں اس حوالے سے جذبہ بیدار کرنے کی غرض سے پریس کلب شیخوپورہ کے صحافیوں کے مابین معرکہ حق کے ٹائٹل سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جسمیں صحافیوں کے علاوہ شہریوں نے بھی دلچسپی لیتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پیغام دیا کہ ہم ہمیشہ پاک افواج کے شہداء و غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مہمان خصوصی سابق صدر پریس کلب شیخوپورہ شہباز احمد خان اور ڈائریکٹر فورس نیوز مجاہد شامی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کے توسط سے یہ پیغام بھی دینا چاہتے ہیں کہ انشاءاللٰہ ہم ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور میدانوں کو آباد کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں