72

حضرت سلطان الذاکرین خواجہ الطاف حسین نقشبندی مجددیؒ کا 32واں سالانہ عرس مبارک، تقریبات

حضرت سلطان الذاکرین خواجہ الطاف حسین نقشبندی مجددیؒ کا 32واں سالانہ عرس مبارک، تقریبات

اسلام آباد،لاہور ،ملتان،فیصل آباد ( بیورو رپورٹ)دربار عالیہ مرشدآباد شریف کے ترجمان پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کی پریس ریلیزکے مطابق سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے عظیم روحانی پیشوا، قطبِ دوراں، غوثِ زماں، حضرت خواجہ صوفی محمد الطاف حسین نقشبندی مجددی المعروف سلطان الذاکرین سرکارؒ کے 32ویں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ روحانی تقریبات آج بعد نماز عصر سے دربار عالیہ میں مزار پرانوار پر غسل و چادر پوشی سے شروع ہوں گی

جبکہ عرس کی مرکزی تقریب کل صبح 10بجے دربار عالیہ مرشدآباد شریف (سابقہ فردوس سینما، راج گڑھ، لاہور) کے احاطہ میں شایانِ شان طریقے سے منعقد ہو گی۔ جس میں عالمی سطح پر معروف علمائ، مشائخ، مبلغین، سیاسی و سماجی شخصیات، تمام مکاتب فکر کے نمائندگان اورہزاروں عقیدت مند و مریدین خصوصی طورپرشرکت کریں گے۔
عرس کی تقریبات کی صدارت درگاہ عالیہ کے سجادہ نشین معروف روحانی بزرگ عالمی مبلغ اسلام، سربراہ بزم المعصوم پاکستان، الحاج پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی فرمائیں گے۔
عرس مبارک کی تقریبات کے دوران ”عالمی میلادِ مصطفیٰ ﷺ و سید الشہداء کانفرنس” کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں علمائے کرام اور مشائخ عظام امت مسلمہ کی رہنمائی فرمائیں گے۔تقریبات کے اختتام پر عالم اسلام، پاکستان، سیلاب متاثرین، اور بالخصوص غزہ، کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں خصوصی اجتماعی دعا کی جائے گی۔ آخر میں شرکاء کے لیے وسیع لنگر عام کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

عرس مبارک کی دو روزہ عظیم الشان تقریبات میںملک بھر سے قافلوں کی شکل میں مریدین و زائرین کی دربار عالیہ مرشدآباد شریف آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، سکھر اور اندرون سندھ و بلوچستان سمیت ملک بھر سے قافلوں کی صورت میں زائرین کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بزم المعصوم کی مرکزی و مقامی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر سہولیات، رہائش، طعام، طبی امداد، ٹریفک و سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں