53

روز جنازے اٹھائے جا رہے تھے، فوج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا ہے: رانا ثنا

روز جنازے اٹھائے جا رہے تھے، فوج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا ہے: رانا ثنا

روز جنازے اٹھائے جا رہے تھے، فوج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا ہے: رانا ثنا

فیصل آباد: وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر مسلح افواج نے افغانستان میں دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا ہے۔ 

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ  جارحیت کا آغاز دشمن کی جانب سے ہوا، چھپے ہوئے دشمن کو آج ہم نے منہ توڑ جواب دیا ہے اور  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کی متعدد چیک پوسٹوں کو نیست و نابود کر دیا، دنیا ہماری عسکری اور سفارتی قوت کو تسلیم کرتی ہے، جس مؤثر انداز سے جواب دیا گیا یہی جواب بنتا تھا۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح روز ہمارے جوانوں کے جنازے اٹھائے جا رہے تھے تو جوابی کارروائی کے حوالے سے سوال اٹھ رہے تھے اس لیے کل کی کارروائی وقت کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ استحکام پاکستان کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھیں، بالخصوص پی ٹی آئی سے گزارش ہے کہ ہمیں بے شک گالیاں دیتی رہے لیکن پاکستان کے استحکام کے لیے ساتھ بیٹھے، آئیں آپ بھی اس کامیابی کا حصہ بنیں۔

 رانا ثنااللہ نے کہا کہ مذہبی جماعت کے احتجاج پر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا، مذہبی جماعت کے قائدین سے پاکستان اور مسلح افواج کا ساتھ دینے اور مارچ ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

https://youtu.be/3Wvp0FGGEgc

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں