سینیٹ انتخابات میں بلوچستان میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے پیسے دیکر ووٹ خریدیںFS 163

سینیٹ انتخابات میں بلوچستان میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے پیسے دیکر ووٹ خریدیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو

سینیٹ انتخابات میں بلوچستان میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے پیسے دیکر ووٹ خریدیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو

اسلام آباد(فائزہ شاہ چیف رپورٹر نیوزواچ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں بلوچستان میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے پیسے دیکر ووٹ خریدیں،یہ بتایا جائے کہ جب نیشنل پارٹی کا ایک بھی ایم پی اے نہیں تھاتو حاصل بزنجوکسطرح سینیٹر منتخب ہوئے، نواز شریف کو ووٹ دے تو ٹھیک سنجرانی کو ووٹ دیں تو جمہوریت کو تقدس کیسے پامال ہوجاتا؟

سینیٹ انتخابات میں بلوچستان میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے پیسے دیکر ووٹ خریدیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو
سینیٹ انتخابات میں بلوچستان میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے پیسے دیکر ووٹ خریدیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ”میٹ دی پریس“میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پر پانچ ہزار ارب خرچ ہورہے ہیں لیکن بلوچستا ن میں اس کا ایک فیصد بھی خرچ نہیں کیا جارہا، میں سی پیک کا ریکار ڈنکال رہاہوں۔جس میں چیک کررنگاکہ بلوچستان کے نام پر بننے والے اس عظیم الشان منصوبے سے میرے صوبے کے لوگوں کو کیا ملا۔میں سی پیک یا پنجاب میں ترقی کا ہر گز مخالف نہیں ہو۔

لیکن صرف یہ چاہتا ہوں کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں ترقی بلوچستان بھی حق ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اتنے بڑے منصب پر ہوتے ہوئے ایوان بالاکے چیئرمین کے متعلق ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔اس سے پورے بلوچستان کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے۔مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ کو ن یہ طے کرتا ہے کہ اگر ووٹ نواز شریف، اچکزئی، حاصل کو ووٹ دیں تو ٹھیک سنجرانی کو ووٹ دیں تو غلط میں ایسے الزامات لگانے والوں کو غلط سمجھتا ہوں۔

ہمارے ہاں یہ عجیب رسم چلی ہیں کہ عدالت کسی اور کو سزا دے تو ٹھیک اور اگر نواز شریف کو سزا ملے تو کہا جاتا ہے کہ ”مجھے کیوں نکالا“ہمیں دوہرا ہعیار ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہیں۔بلوچستان میں خوف کی فضا ختم، امن امان قائم ہوئی۔صوبے میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں میں بلوچستان کی ترقی اور آپس میں تفریقیں ختم کرنا سرفہرست ہیں۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے بے پناہ قرنیاں دے کر بلوچستان کی امن امان بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت میں پیپلز پارٹی نے ریکارڈ کے کام کئے۔این ایف سی ایوارڈ، اٹھارویں ترمیم، بلوچستان پیکچ جیسے بڑے منصوبے سرانجام دیئے ن کا کہنا تھا کہ صحافی اس معاشرے اور ملک کی آنکھیں اور کان ہیں۔صحافیوں سے بہترین روابط نیشنل پریس کلب کے انتظامیہ کی طرف سے بہترین استقبال پر دلی خوشی ہوئی۔

صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد طارق محمود چوہدری نے کہا کہ جڑواں شہروں کی صحافیوں کی طرف میر عبدالقدس بزنجو کوپریس کلب آنے پر خوش آمدید کہتاہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میر عبدالقدس بزنجوایک نوجوان متحرک وزیر اعلیٰ ہے۔

بلوچستان میں آبادی کے لحا ظ سے بڑا صوبہ، سی پیک منصوبے سے بلوچستان سمیت پورے خطے کی تقدیر بدل جائیگی۔سیکرٹری نیشنل پریس کلب شکیل انجم نے کہا کہ ماضی میں جتنے بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وزیراعلیٰ بنے وہ حضرات عوام کے عین امنگوں پر پورے نہیں اترے۔

میرعبدالقدس بزنجو کے آنے سے بلوچستان کے عوام میں خوف کی فضا ختم ہوئی اور امید کی ایک نئی کرن کی لہر دوڑی۔نائب صدر این پی سی بلال ڈار کا کہنا تھا کہ میر عبدالقدس بزنجوکے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد بلوچستان کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئیں ہیں۔

دن رات کے انتھک محنت کی وجہ سے اداروں میں بہترین کام کا مظاہر ہ کیا جارہا ہیں۔ بلوچستان میں نئے ترقیاتی پراجکٹس شروع کرنا وہا ں کے عوام کے قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجوکا کہنا تھاکہ ہماری آباؤ اجداد کی سیاسی تاریخ ا ور پوری زندگی بلوچستان کے عوام کی خدمت میں گزری ہیں۔

نواز شریف نے بلوچستان کے عوام سے ووٹ لیکر پورا بلوچستان سعد رفیق کے حوالے کردیا تھا۔ جس کی بدولت ن لیگ کی جماعت سے تعلق رکھنے والے افرادان کی خلاف ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبوں کو برابری کے حقو ق ملنے چاہئے۔ اور آپس میں محب اور تفریقیں ختم کرنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں