معروف ادیب عظمان الرحمٰن اعظم کے والد گرامی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)معروف ادیب عظمان الرحمٰن اعظم کے والد گرامی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے معروف ادیب و ریڈیو براڈکاسٹر عظمان الرحمٰن اعظم، ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سی سی ایل فارما رضوان الرشید، نیشنل مینجر نالج پلیٹ فارم حسان الرشید سابق ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال شیخوپورہ میڈم فائزہ محمود، رجسٹرار میڈیسن جنرل ہسپتال لاہور ڈاکٹر رابعہ اور سماجی رہنما میڈم عظمیٰ رشید کے والد گرامی اور چیف انجینئر OGDC محمود اختر کے سسر ریٹائرڈ سینئر ماہر تعلیم و سماجی شخصیت عبدالرشید جوکہ مورخہ 15 جون بروز ہفتہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے
جن کی نمازجنازہ مرکز عبدالرحمٰن گھنگ روڑ گلی نمبر 3 میں علامہ قاری محمد طارق کی اقتداء میں ادا کی گئی جنہوں نے نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کے لئے رقت انگیز دعا کروائی جس دوران شرکاء کی ہچکیاں بندھ گئیں، مرحوم کو لواحقین و دیگر سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کیساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، اس موقع پر کثیر تعداد میں صحافیوں، ڈاکٹرز، سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ کرام، سول سوسائٹی افراد و دیگر اہل علاقہ نے شرکت کی
جنہوں نے انکی رہائشگاہ پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کے لئے قرآن خوانی کی محفل میں شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی، مرحوم عبدالرشید جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول شیخورہ میں نامور سینئر ماہر تعلیم شعبہ تدریس سے منسلک رہے اور ایک باکردار ملنسار سماجی شخصیت تھے جنہوں نے تقریبا 85 برس عمر پائی اور طویل علالت کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے، مرحوم نے اپنے ترکہ میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں