125

مودی کا خواب چکناچور، پاکستان ہر جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے: ہیومن رائٹس کونسل AJK

مودی کا خواب چکناچور، پاکستان ہر جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے: ہیومن رائٹس کونسل AJK

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (آزاد جموں و کشمیر) کے صدر اشتیاق احمد قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ناپاک عزائم پاک فضائیہ کی جرأت مندانہ کارروائی کے باعث خاک میں مل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار، مضبوط اور دفاعی لحاظ سے مستحکم ملک ہے جو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا بخوبی جانتا ہے۔اپنے بیان میں اشتیاق احمد قریشی نے کہا کہ دشمن کی دراندازی کو جس مہارت اور دلیری سے روکا گیا، وہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، جنہوں نے ہمیشہ دشمن کے ہر وار کو ناکام بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھارت کو یہ پیغام واضح طور پر مل چکا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت اب کوئی نہیں کر سکے گا۔ مودی سرکار کے خواب ایک بار پھر ٹوٹ چکے ہیں، اور خطے میں طاقت کا توازن پاکستان کے حق میں مضبوط ہوا ہے۔

اشتیاق احمد قریشی نے کہا کہ دشمن کو عسکری میدان میں شکست دینے کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر بھی پاکستان نے واضح برتری حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو چاہیے کہ وہ اتحاد، یکجہتی اور اعتماد کے ساتھ اپنی افواج کے پیچھے کھڑی رہے.ہماری افواج ہمارا فخر ہیں، اور پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں