شیخوپورہ پولیس کا اپنوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)
ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر شیخوپورہ پولیس کا اپنوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری ، ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا رانا غلام سرور کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے گھر سے لاپتہ ہونے والی بچی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا، بچی ملنے پر والدین نے شیخوپورہ پولیس کو ڈھیروں دعائیں دی، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا رانا غلام سرور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
کہ میرٹ کی بنیاد پر کام، علاقہ میں امن و امان اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، سائلین کے لئے میرے آفس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں کسی بھی قسم کی شکائت کے لئے سائلین مجھ سے آفس میں رابطہ کرسکتے ہیں