63

فاطمتہ الزہرہ سنٹر میں یوتھ ڈائیلاگ: طلباء نے گورننس کے مسائل پر سفارشات پیش کیں

فاطمتہ الزہرہ سنٹر میں یوتھ ڈائیلاگ: طلباء نے گورننس کے مسائل پر سفارشات پیش کیں

پنڈی بھٹیاں: (عامر شہزادانصاری سے) تفصیلات کے مطابق فاطمتہ الزہرہ سنٹر میں فافن کے ممبر اور سنگت ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی یوتھ ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجز کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی

۔ اس تقریب میں نوجوانوں نے تعلیم، صحت اور گورننس کے دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے سفارشات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ مرتب کیا۔ شرکاء نے سیاسی محاذ آرائی اور اس کے سماج پر ممکنہ منفی اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کی، اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان مشترکات تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر پروفیسر عنایت اللہ بھٹی، ڈاکٹر احسان اللہ بھٹی، معین عباس ایڈووکیٹ، یاسر بشیر ممبر سٹی پریس کلب، پروفیسر اسد سلیم شیخ، طارق رشید اور ڈاکٹر نزر حسین نے شرکت کی

اور نوجوانوں کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی محاذ آرائی کے اثرات کو سمجھنے اور اس کے حل کے لیے مختلف جماعتوں اور طبقات کو مشترکہ مقاصد پر بات چیت کے لیے اکٹھا کرنا ضروری ہے۔ اس تقریب نے نوجوانوں کی آواز کو بلند کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں