83

ہلال احمر پاکستان مہمند برانچ نے ضلعی سطح پر کرکٹ میچ کا انعقاد

ہلال احمر پاکستان مہمند برانچ نے ضلعی سطح پر کرکٹ میچ کا انعقاد 

ضلع مہمند(افضل صافی )ہلال احمر پاکستان مہمند برانچ نے ضلعی سطح پر کرکٹ میچ کا انعقاد کیا تھا۔
ہلال احمر پاکستان مہمند برانچ نے ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مہمند کرکٹ گراؤنڈ میں ایک کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔ اس میچ میں تحصیل صافی گورنر ماڈل سکول اور تحصیل پڑانگ غار ہائی سکول کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جوکہ تحصیل صافی کے گورنر ماڈل سکول نے میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔
ہلال احمر کے رضاکاروں نے میچ کے دوران فرسٹ ایڈ پوسٹ لگایا تاکہ کسی بھی حادثے سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔
میچ کے اختتام پر انعامات کی تقسیم کی گئی۔ ہلال احمر پاکستان کے ڈسٹرکٹ سیکٹری امجد علی اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر آفتاب احمد نے کھلاڑیوں کو انعامات اور سپورٹس کٹس دیئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
تقریب کے آخر میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر آفتاب احمد نے ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایک عمدہ قدم ہے جو ہلال احمر پاکستان مہمند برانچ نے ضلع میں کھیل کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سپانسر شپ فراہم کی۔
https://www.youtube.com/watch?v=AG1CWpKAd_4&t=3s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں