86

رٹھوعہ ہریام پل کو زندہ رکھنے میں اوورسیز کا بڑا کردار ہے، چوہدری ارشد محمود

رٹھوعہ ہریام پل کو زندہ رکھنے میں اوورسیز کا بڑا کردار ہے، چوہدری ارشد محمود

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)رٹھوعہ ہریام پل کو زندہ رکھنے میں اوورسیز کا بڑا کردار ہے ممبر آف برطانوی پارلیمنٹ محمد یاسین کی ذاتی کاوشوں اور تعلقات کا ثمر ہے کہ جن کی بدولت اس پل کی تکمیل کے لیے آواز اٹھتی رہی انھوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، احسن اقبال،وزیراعظم عمران خان، اور وزیراعظم شہباز شریف کی توجہ اس ڈیڈ منصوبے کی جانب کروائی اور اپنے وطن سے محبت کا ثبوت دیتے رہے،

ہم ایم پی یاسین کے کردار کو رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کی تحریک سے مائنس نہیں کر سکتے میرپور کے لوگ آپ کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار قائم مقام صدر عوامی ایکشن کمیٹی رٹھوعہ ہریام پل چوہدری ارشد محمود نے ایم پی یاسین کے اعزاز میں عوامی ایکشن کمیٹی رٹھوعہ ہریام پل کے منعقدہ اجلاس اظہارِ تشکر میں کیا اور کہا کہ یہ آزادکشمیر کی حکومتوں اور وقت کے وزرائے اعظموں کی نااہلی ہے

کہ وہ اس چھوٹے سے پل کو مکمل نہیں کروا سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ اوورسیز ہمارا سرمایا اور بیرونی دنیا میں ہماری پہچان ہیں جنھوں نے ناصرف مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے بلکہ ہر قومی مفاد و قومی مسئلہ کے حل میں اپنا کلیدی و مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی یاسین نے اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی رٹھوعہ ہریام کا بھی اس مردہ پروجیکٹ کو زندہ رکھنے میں اہم کرادر ہے۔ وہ اپنی اواز اور میڈیا کے ذریعے اس مسئلہ کو ہائی لائٹ کرتے رہے ہیں۔

قوموں کے اجتماعی مفادات میں چند لوگ ہی قیادت کرتے ہیں اور قوموں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور مسائل حل کرواتے ہیں۔ رٹھوعہ ہریام پل ایک ایسا پروجیکٹ تھا کہ جس کے بارے میں جب بھی کوئی پاکستانی یا کشمیری حکمران برطانیہ جاتا اس سے پل کے حوالہ سے سوال کیا جاتا تھا اوورسیز نے اس پل کو اپنی جان اور آن کا مسئلہ بنا لیا تھا اور جب تک یہ مکمل نہیں ہوتا اس کے لیے اسی طرح آوازیں اٹھتی رہیں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی سیاست میں بہت فرق ہے ہم اپنے لوگوں کی خدمت ذمہ داری سمجھ کر کرتے ہیں جبکہ یہاں معاملہ الٹ ہے یہی وجہ ہے

کہ چند سالوں کے پروجیکٹ کو 2 دہائیاں لگ گئی ہیں آخر میں انھوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی رٹھوعہ ہریام سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے فرد جس نے لکھ اور بول کر اس پل کے لیے آواز اٹھائی کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کیا کہ کبھی کبھی مجھے لگتا تھا کہ اس پل کو ایسے ہی متاثرین منگلا ڈیم کی قربانیوں کے صلہ کے نام پر نشانی بنا کر چھوڑ دیا جائے گا اس کی دوبارہ ری شیڈول ہونے میں تمام لوگوں اور رہنماؤں کا کردار ہے عوامی پروجیکٹ کریڈٹ لینے کے لیے نہیں خدمت کے لیے ہوتے ہیں

انھوں نے رٹھوعہ ہریام کمیٹی کا ان کے اعزاز میں اجلاس رکھنے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر سرپرست اعلیٰ عوامی ایکشن کمیٹی رٹھوعہ ہریام پل طارق محمود، رابطہ ایڈوائزر صحبت سرفراز، جنرل سیکرٹری آفتاب سروری، رابطہ سیکرٹری سید صابر حسین راجوروی اور سیکرٹری مالیات ملک ممتاز اعوان نے بھی اظہار خیال کیا۔ اور برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ محمد یاسین کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اس پل سمیت مسئلہ کشمیر اور دیگر قومی مسائل کے حل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں