52

کچےکے ڈاکوؤں کیلئے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کراچی سےگرفتار

ملزمہ کی مدد سے ڈاکو شہریوں کوکچے میں لےجا کرتاوان لیتے تھے،فوٹو: کراچی پولیس

کچے کے ڈاکوؤں کے لیے شہریوں کو  ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) حکام کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ سہولت کار کو کراچی کے علاقے  سہراب گوٹھ سےگرفتار کیا گیا۔

اے وی سی سی حکام کے مطابق  ملزمہ شہریوں کو پھنسا کر ڈاکوؤں کے سپرد کردیتی تھی۔

پولیس کے مطابق  ملزمہ شہریوں کو شادی کا جھانسہ دےکر کشمور،کندھ کوٹ، شکارپور اور گھوٹکی بلاتی تھی۔ ملزمہ سے ہنی ٹریپ میں استعمال ہونے والی سم بھی برآمد کی گئی ہے۔

اے وی سی سی حکام کا کہنا ہےکہ  ملزمہ خودکوکچےکے ڈاکوؤں کے سربراہ بڈیل خان کی بیوی بتاتی ہے۔ ملزمہ کی مدد سے ڈاکو شہریوں کوکچے میں لےجا کر تاوان لیتے تھے۔

https://youtu.be/ftUXCzrCw8o

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں