69

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان  کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو  اسلام آباد کے ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس نے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سےگرفتار کرلیا۔ پولیس علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو وین میں بٹھا کر لے گئی۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا کہیں گی آپ؟ علیمہ خان نے جواب دیاکہ گرفتار کرنا ہے تو گرفتار کرلیں۔

 پولیس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو تھانا ویمن منتقل کردیا۔

دوسری جانب ڈی چوک سمیت اسلام آباد کے کئی مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ پولیس نے ڈی چوک سے 30 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار کرلیے۔

اُدھر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ریلی اسلام آباد کی طرف گامزن ہے اور قافلے میں رکاوٹیں ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی موجود ہے۔

https://youtu.be/bitY92Gu0kE

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں