40

15 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی مجموعی شرح 14.36 فیصد ہوگئی

15 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی مجموعی شرح 14.36 فیصد ہوگئی

15 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی مجموعی شرح 14.36 فیصد ہوگئی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جاری ہفتے میں مہنگائی میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مہنگائی کی مجموعی شرح 14.36 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 16 روپے 7 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں بجلی فی یونٹ 26 پیسے مہنگی ہوئی، جبکہ دال چنا 9 روپے 26 پیسے،  لہسن 12 روپے فی کلو، بیف فی کلو 11 روپے اور مٹن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک اضافہ ہوا۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ، دہی، گھی، ٹوٹا باسمتی چاول مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ کیلا فی درجن 8 روپے، دال ماش بھی 8 روپے اور  آٹے کا 20 کلو تھیلا 17 روپے تک سستا ہوا۔

https://youtu.be/z1fe-zMzPMg

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں