121

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران  خاتون سے مبینہ زیادتی  کا ایک  اور  واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں دو روز قبل  ہوئی واردات کا مقدمہ متاثرہ  خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق  2  ملزمان گھر میں گھس  آئے اور  اسحلہ کے  زور  پر  70 ہزار  روپے نقدی اور  اس کی بیوی سے بالیاں نوچ لیں۔

مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک ملزم نے ڈکیتی کے دوران زیادتی بھی کی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ ملت ٹاؤن پولیس کے مطابق خاتون کی میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد تفتیش میں مدد مل سکےگی۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی فیصل آباد میں دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں