74

اسرائیل میں یرغمالیوں کی واپسی کے لیے اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ

اسرائیل میں یرغمالیوں کی واپسی کے لیے اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ

اسرائیل میں یرغمالیوں کی واپسی کے لیے اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے لیے اسرائیل میں اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوا۔ 

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں یرغمالیوں کے اہل خانہ سمیت لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ 

یرغمالیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی کا مطالبہ دُہرایا۔ 

مظاہرین نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کرسی بچانے کے لیے یرغمالیوں کی جانیں داؤ پر لگائی جارہی ہیں۔ 

دوسری جانب امریکا کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی نئی تجویز کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔

تاہم حکام کو ان تجاویز کی منظوری کی زیادہ امید نہیں ہے اور ابھی اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا کہ انہیں کب منظر عام پر لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں