41

پنڈی بھٹیاں بااثر افراد کا ریٹائرڈ فوجی کی بیوی پر تشدد

پنڈی بھٹیاں بااثر افراد کا ریٹائرڈ فوجی کی بیوی پر تشدد

پنڈی بھٹیاں( تحصیل رپورٹر سے) پنڈی بھٹیاں بااثر افراد کا ریٹائرڈ فوجی کی بیوی پر تشدد تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کی حدود میں گاؤں کوٹ جیونا میں با اثر افراد نے چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھریلو خاتون کو تشدد کا نشانہ ڈالا-خاتون گھر میں کھانا بنا رہی تھی کہ احمد علی اور اسکے بیٹے نے دیوار پھلانگ کر للکارے مارتے ہوئے کہ آپکو سول کوٹ میں کیس کرنے کا مزہ چھکاتے ہیں اور خاتون پہ تشدد شروع کردیا خاتون کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے گھسیٹتے ہوئے بازار میں لے گئے دوران تشدد خاتون کا بازو توٹ گیا جس کا میڈیکل بھی موجود ہے

اہل علاقہ نے خاتون کی جان بخشی کروائی خاتون نے 15 پہ کال کی لیکن پولیس کوئی کاروائی کرنے سے قاصر ہے ریٹائر فوجی ظفر اور اسکی بیوی کا چیف آف آرمی سٹاف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور آئی جی پنجاب عثمان انوار سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف اور تحفظ دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں