73

پنڈی بھٹیاں چوری کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا

پنڈی بھٹیاں چوری کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا

پنڈی بھٹیاں(تحصیل رپورٹر سے) پنڈی بھٹیاں چوری کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں چور بے لگام گھومنے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں آئے روز چوریاں معمول بن چکی ہیں گزشتہ رات حافظ آباد روڑ پر ایک قریب دوکاندار چوروں کے ہاتھوں لٹ گیا

سولرشاپ پر چور لاکھوں کا سامان لے کہ رفوچکر ہوگئے۔ سی سی ٹی فوٹیج میں واضح طور پہ چوروں کو دیکھا جا سکتا ہے لیکن پولیس کاروائی کرنے سے قاصر ہے دوکاندار کا کہنا تھا کہ میری یہ ہی کل جمع پونجی تھی جو چور لے گئے مزید شہری کا کہنا تھا کہ ہماری ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار سے گزارش ہے کہ چوروں کو لگام ڈالیں اور ہمیں تحفظ فراہم کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں