83

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گرگئے، خاتون جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گرگئے، خاتون جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گرگئے، خاتون جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گرگئے اور  اسٹیڈیم روڈ پر درخت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں درخت گرگئے اور کھمبے بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔

ہوا کا شدید کم دباؤ بحیرہ عرب کی طرف بڑھنے کے ساتھ کراچی میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈیپریشن کا مرکز بحیرہ عرب میں داخل ہورہا ہے اور  کراچی کے مختلف علاقوں میں 30 سے 45 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔ 

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایاکہ تین مقامات پرتیز ہواؤں سے درخت گرے ہیں،  گلستان جوہر بلاک 10،گلشن اقبال اور اسٹیڈیم روڈ کے قریب بھی درخت گرے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ اسٹیڈیم روڈ پر درخت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ  کورنگی ساڑھے 5 نمبرمیں درخت گرنے سے شہری زخمی ہوگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق گلشن اقبال بلاک 17 میں درخت کےساتھ بجلی کا کھمبا بھی گرگیا، سڑک ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔

اس  کے علاوہ نیو سندھ سیکریٹریٹ اور کسٹم ہاؤس پر بھی درخت گرگیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=srFr4LRv7co

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں