133

وزیراعظم نے ایمنسٹی سکیم کو انقلابی قدم قرار دیدیا

وزیراعظم نے ایمنسٹی سکیم کو انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار انکم ٹیکس نصف کردیا گیا، سکیم پر تنقید بلاجواز ہے، جولائی میں گالیوں کی سیاست دم توڑ جائے گی ، شاہد خاقان عباسی بلوچستان کے علاقے خاران میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بلوچستان میں جومنصوبےشروع اورمکمل کیےاسکی مثال نہیں ملتی، بلوچستان میں ہزاروں کلومیٹر سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں، کراچی کو ایرانی سرحد سےملانے والی شاہراہ اہم منصوبہ ہے، آج بلوچستان میں بہترین شاہراہوں کاجال بچھایا جا رہا ہے، وہ وقت دورنہیں جب بلوچستان پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہو گا، ن لیگ کی حکومت نے ماضی کی سکیموں کوبھی مکمل کیا، 2013 سے پہلے بلوچستان میں بڑے بڑے منصوبے التوا کا شکار تھے، ماضی کی حکومتوں کا کوئی کام نظر نہیں آتا، ترقی جھوٹے دعوؤں سے نہیں ہوتی، کیا ماضی میں کوئی وسائل اور حکومت نہیں تھی، حکومتی وسائل وہاں خرچ ہونے چاہئیں جہاں ضرورت ہو، پاکستان میں ترقی ہوتی رہےگی، نوازشریف ترقی کا دوسرا نام ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وسائل کیلئے ٹیکس اصلاحات لائی جارہی ہیں، ن لیگ کی حکومت نےٹیکس شرح کو آدھے سے بھی کم کر دیا ہے، وسائل کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ٹیکس شرح کم کی تا کہ لوگ انکم ٹیکس ادا کریں، تنقید کرنے والے بتائیں وہ ٹیکس دیتے ہیں یا نہیں ایک طرف ن لیگ کی خدمت، دوسری طرف گالیوں اور جھوٹ کی سیاست ہے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے انکو خدمت کی سیاست چاہیئے یا گالیوں کی، گالیوں کی سیاست کو عوام رد کر چکے، انتخابات میں ن لیگ پہلے سے زیادہ سیٹیں لے کر کامیاب ہو گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نےکبھی سودےبازی نہیں کی، ن لیگ وہ جماعت ہےجس نے اصولوں کی سیاست کی، پاکستان میں جمہوریت ہےاور رہے گی پاک فوج نے پوری جرات سے دہشتگردی کو ختم کیا، ہزاروں جوان شہید ہوئے، آج پورےپاکستان میں امن ہے اور ترقی کا سفر جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں