126

ریلوے میں 60 ارب روپے کی کرپشن،چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریلوے میں 60 ارب روپے کی کرپشن پر ازخود نوٹس لے لیا 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے عدالت لگائی اور ریلوے میں 60 ارب کی کرپشن کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ریلوے اورارکان ریلوے بورڈ کو آڈٹ رپورٹس سمیت طلب کر لیا جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ افسران آئندہ سماعت پر 60 ارب کے نقصان کی وجوہات بتائیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کر لیا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہمارے یہاں صرف جلسوں میں ریلوے کے منافع بخش ہونے کے دعوے کئے جاتے ہیں ، لیکن ریلوے کی اصل صورتحال مختلف ہے۔

چیف جسٹس نے سابق بھارتی وزیر کی مثال دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بھارت کا وزیر ریلوے لالو پرساد ان پڑھ آدمی تھا لیکن ادارے کو منافع بخش بنایا،لالو پرساد کی تھیوری کو ہاروڈیونیورسٹی میں پڑھایا جاتا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ یہ بادشاہت تھوڑی ہے جس کاجو جی چاہے کرتا پھرے، عدالت نے سیکرٹری ریلوے اورارکان ریلوے بورڈ کو آڈٹ رپورٹس سمیت طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں