85

بھارت کی طرف سے ایکٹ 35Aاور آرٹیکل 370ختم کرنے کے خلاف گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں مرکزی پروگرام منعقد ہوا

بھارت کی طرف سے ایکٹ 35Aاور آرٹیکل 370ختم کرنے کے خلاف گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں مرکزی پروگرام منعقد ہوا

بھارت کی طرف سے ایکٹ 35Aاور آرٹیکل 370ختم کرنے کے خلاف گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں مرکزی پروگرام منعقد ہوا۔پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اسلام گڑھ یاسر آفتاب گردیزی ،نائب تحصیل دار چودھری الطاف ،پروفیسر بلال احمد ڈار،لیاقت مغل اور جاوید بٹ نے خصوصی شرکت کی تفصیل جانتے ہیں آذاد کشمیر سے ہمارے بیورو چیف جاوید اقبال بٹ کی اس رپورٹ میں۔ ۔بعد آزاں ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ریلی کامیونپسل کمیٹی
اسلام گڑھ میں انیس احمد رضا چئیرمین میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ چیف آفیسر بلدیہ امیر طارق شوکت علی اکونٹنٹ بلدیہ اسلام گڑھ و جملہ اسٹاف استقبال کیا اور میونسل کمیٹی اسلام گڑھ سبزہ زار میں کشمیر کی آزادی اور بھارتی ظلم ستم کے خلاف نعرے لگائے گے۔گورنمنٹ سکول اسلام گڑھ خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر یاسر آفتاب گردیزی نے کہا کہ بھارت جذبہ آزادی کو طاقت سے جتنا پریس کریگا۔

اتنا ہی کشمیریوں کی طرف سے واضح اور جاندار موقف سامنے آئے گا۔افواج پاکستان اور پاکستان کے جاندار موقف اور جہدوجہد سے ضرور ریاست جموں و کشمیر کوآزادی ملے گی۔پروفیسر بلال احمد ڈار نے کہا آزادی کی قدر مجھ سے پوچھیں اور اکیس سال اس پار غلامی کی زندگی بسر کر کے آیا ہوں۔لیاقت مغل نے کہا

کہ میں حکومت پاکستان وازاد کشمیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے آزادی کشمیر کی جاندار صدا بلند کرنے کے لیے موقع فراہم کیا۔ماسٹر محمد انور ،محمد عمران ،مرزا اعظم ،گلتاسب حسین نے بھی خطاب کیا ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری عطاء المصطفی نے کیا۔ہدیہ نعت قاری عرفان عطاری نے پیش کیا ۔آزادی کشمیر،فلسطین اور سلامتی پاکستان کے لیے قاری عبد الوحید نے خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں