159

سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع  پر آپریشن کرکے 11دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے آپریشن حالیہ آئی ای ڈی دھماکے کے تناظر میں کیا۔ آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 فوجی شہید ہوئے تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیےگئے، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ گھناؤنے فعل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ پاک فوج کے بہادر  جوانوں نے جان ہتھیلی پر  رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز ہمیشہ  آہنی دیوار ثابت ہوئی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ  پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،  ہم پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=XVQh-viiZv8&t=8s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں