بجٹ 25-2024 میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر ، ترقیاتی بجٹ میں 1000 ارب کا اضافہ 94

بجٹ 25-2024 میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر ، ترقیاتی بجٹ میں 1000 ارب کا اضافہ

بجٹ 25-2024 میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر ، ترقیاتی بجٹ میں 1000 ارب کا اضافہ

بجٹ 25-2024 میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر ، ترقیاتی بجٹ میں 1000 ارب کا اضافہ

نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 1000 ارب روپے کے  اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

موجودہ مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق  آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر  کیا گیا ہے، زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد اور بڑی صنعتوں کی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد رکھا گیا ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد اور جی ڈی پی میں مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال افراط زر کا اوسط ہدف 12 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کے لیے وفاق اور صوبے ملکر ترقیاتی منصوبوں پر 3792 ارب روپے خرچ کریں گے جو کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 1012 ارب روپے زیادہ ہے، وفاقی پی ایس ڈی پی 550 ارب اضافے کے ساتھ 1500 ارب روپے جب کہ چاروں صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پلان 462 ارب روپےاضافے سے2095 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق صوبہ سندھ ترقیاتی منصوبوں پر سب سے زیادہ 764 ارب روپے خرچ کرے گا، پنجاب نے 700 ارب روپے، خیبرپختونخوا نے 351 ارب  جب کہ بلوچستان نے 281 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں