208

حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے: مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افرادکی تعداد 23 ہوگئی

حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے: مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افرادکی تعداد 23 ہوگئی

حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے: مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افرادکی تعداد 23 ہوگئی

حیدرآباد: پریٹ آباد گیس سلنڈر دھماکے کے مزید5 زخمی دم توڑ گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق پریٹ آباد میں گیس سلنڈردھماکے کے مزید 5 زخمی انتقال کرگئے جس کے بعد واقعہ میں جاں بحق افرادکی تعداد 23 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ گیس سلنڈرکی دکان میں دھماکے سے 62 افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔

دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ آگ کے باعث متعدد افراد بھی جھلس گئے تھے۔

https://youtu.be/nTf2X08Nr_Y

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں