196

قبائلی ضلع مہمند کے ماربل انڈسٹری کے دھرنے کو فوری طور پر ختم کیا جائے

قبائلی ضلع مہمند کے ماربل انڈسٹری کے دھرنے کو فوری طور پر ختم کیا جائے

قبائلی ضلع مہمند کے ماربل انڈسٹری کے دھرنے کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ان کے تحفظات کو دور کرکے انکے روزگار کو تحفظ دیا جائے۔ہزاروں لوگوں کو بےروزگاری سے بچائے جائے۔اگر ان کے تحفظات کو دور نہیں کیا تو ہم سبحان خوڑ،پرچاوے،ورسک روڈ اور مردان سمیت تمام کارخانوں کو بند کرکے ان کے ساتھ یکجہتی کریںنگے۔ضلعی انتظامیہ سیکورٹی فورسز ادارے فوری طور پر دھرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کرے

۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ماربل انڈسٹریز کے چیئرمین اصغر خان،سبحان خوڑ ماربل انڈسٹری کے صدر شاکر اللہ،ناظم اعلی اپر مہمند حافظ تاج ولی،مہمند گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر عارف اللہ خان،مہمند ماربل انڈسٹریز کے مالکان تیسرے روز جاری دھرنے سے خطاب کے دوران کہی کہ مہمند کے ضلعی انتظامیہ،سیکورٹی فورسز سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں

کہ وہ مہمند کے ماربل انڈسٹریز مالکان کے تمام تحفظات کو دور کرکے انکو تحفظ دیا جائے۔کیونکہ امن کے بغیر کوئی روزگار نہیں چلتا ہیں۔انکو تحفظ دیکر ان کے بھاری ٹیکسوں،بےجا بجلی بل ودیگر مطالبات کے حل کےلئے پوری اقدامات اٹھائے جائیں۔بصورت دیگر ہم تمام ٹرانسپورٹ اور کے پی کے کے ماربل انڈسٹریز کو احتجاجا بن کرکے حکومت کو ٹیکس کے مد میں اربوں روپیہ کے ساتھ ساتھ واپڈا کو بھی نقصان دے سکتے ہیں

۔مگر ہم روزگار کے حامل لوگ ہیں۔روزگار چاہتے ہیں۔امن دینا انکی ذمہداری ہے۔اور وہ ہمیں نہیں دے رہے ہیں۔بتہ خوری سے نجات دلائے انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات حل نہ ہوئے تو ہم کسی قسم کے احتجاج سے گریز نہیں کریںنگے۔پہلے مذاکرات بعد میں احتجاج ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں