81

ایرانی صدر کی عالم اسلام کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،چوہدری نعیم اختر

ایرانی صدر کی عالم اسلام کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،چوہدری نعیم اختر

پیرس(ویب ڈیسک) چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس،ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن وسابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر کا ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم ریئسی، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ حسین امیر‘ مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی‘ صوبہ تبریز کے امام محمد علی الہاشم ودیگر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،

اپنے تعزیتی پیغام میں چوہدری نعیم اختر نے کہا کہ فضائی حادثہ میں شہادت پر تمام شہداء کے لواحقین سے دکھ اورافسوس کا اظہار اور ایرانی قوم سے تعزیت کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بین الاقوامی طور پر اسلام، مسلمان، شعائر اسلام،توہین رسالت، توہین قرآن کے حوالے سے دینی جذبے کے تحت بھرپور توانا آواز اٹھائی۔انھوں نے کہا کہ ایرانی صدر کی عالم اسلام کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،

تمام پاکستانی وکشمیری قوم دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں انھوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ ایران سمیت تمام امت مسلمہ کے لئے ایک بڑا دھچکہ اور انتہائی افسوسناک ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے انہوں نے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی کامل بخشش ومغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر دے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں