102

ملک بھر کی طرح حالیہ بارشوں سے ضلع مہمند میں 1000 مکانات کو شدید نقصان

ملک بھر کی طرح حالیہ بارشوں سے ضلع مہمند میں 1000 مکانات کو شدید نقصان

ضلع مہمند/ بارش
ملک بھر کی طرح حالیہ بارشوں سے ضلع مہمند میں 1000 مکانات کو شدید نقصان پہنچا جبکہ مختلف حادثات میں دو بچیاں جان بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوچکے ہیں۔متاثرہ خاندانوں کو فوری طور خیمے،میٹرس،کمبل، کھانے پینے کے لئے برتن اور دوسری ضروری اشیاء حوالہ کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر مہمند۔

ملک بھر کی طرح حالیہ بارشوں سے ضلع مہمند میں بھی تباہی مچادی،ضلع بھر ایک ہزار سے زائد مکانات کو شدید نقصان پہنچا،متعدد مکانات میں کمرے کی چھتیں گرنے سے دو بچیاں جان بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر محمد احتشام الحق نے میڈیا کو بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کے طویل سلسلے کی وجہ سے عوام کو جانی و مالی نقصان پہنچا جس کےلئے فوری طور امداد پہنچانے کی کوشش جاری ہے

۔انہوں نے کہا کہ نقصانات کا جائزہ لینے کےلئے ہر تحصیل اور وی سی میں کمیٹیاں بنائ گئی ہیں تاکہ وہ نقصانات کا جائزہ لے اور مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کی جاسکے۔دوسری جانب mpa اپر مومند ڈاکٹر اسرار نے صافی کے ساتھی بالا میں جان بحق بچی کی جنازے میں شرکت کی اور متاثرہ علاقے کا معائنہ کیا۔لوئر مومند کے mpa حاجی محبوب شیر نے پنڈیالی میں جان بحق بچی کی نمازجنازہ میں شرکت کی

اور متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ۔ایم این ساجد خان نے بھی ضلع انتظامیہ اور ہارٹی ورکروں سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ فوری طورپر امداد کی ہدایت کی ہے۔حالیہ بارشوں سے مختلف مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہچا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ بارشوں سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ تاحال کسی قسم کی داد نہیں ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں