53

بونیر: تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں گرگئی، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

بونیر: تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں گرگئی، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

بونیر: تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں گرگئی، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے چغرزئی میں گاڑی گہری کھائی میں گری گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک ہی خاندان کے 8 افراد اپنی گاڑی میں شاہی گاؤں جارہے تھی کہ چغرزئی پانڈھیر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث گاڑی میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق مقامی لوگوں اور پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے لاشوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ڈگر منتقل کردیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=Ddfk0yHEHfk

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں