178

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی نے شہر کو تجاوزات سے کلئیر کرانے کیلئے زیرو ٹالیرنس پالیسی لاگو کردی

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی نے شہر کو تجاوزات سے کلئیر کرانے کیلئے زیرو ٹالیرنس پالیسی لاگو کردی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی نے شہر کو تجاوزات سے کلئیر کرانے کیلئے زیرو ٹالیرنس پالیسی لاگو کردی-اس ضمن میں ڈی پی او رانا عمر فاروق، ایڈمنسٹریٹر عزوبا عظیم نے تاجر نمائندگان کو حکومت پنجاب کے احکامات سے آگاہ کردیا-ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے باہمی تعاون سے تجاوزات ختم کرنے پر اتفاق کرلیا-اس موقع پر دکانوں کے باہر آمدورفت رکاوٹوں کا باعث بننے والی تجاوزات کو ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیا

اہم چوکوں کے اطراف موجود خالی جگہوں کو پارکنگ کے لئے مختص کیا جائیگا جبک عید کے بعد پختہ تجاوزات کے مستقل خاتمے کیلئے بھی تاجروں کو آگاہ کردیا گیا-رانا عمر فاروق کا اجلاس میں کہنا تھاکہ تجاوزات نہ صرف حادثات کا باعث بلکہ شہر کا حسن گہنارہی ہیں مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائی شروع کی جارہی ہے-

تاجر حضرات آپریشن اینٹی تجاوزات میں تعاون کریں- ایڈمنسٹریٹر عزوبا عظیم نے اس موقع پر کہا کہ میونسپل کمیٹی خانیوال شہر کو سنوارنے کیلئے کوشاں ہے تاجر تجاوزات ہٹانے اور صفائی مہم میں تعاون کریں- اجلاس میں انجمن تاجران،ٹریڈرز چیمبر،میڈیا نمائندگان ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس افسران بھی موجود تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں