54

پولیس ملازمین کے بچو ں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات ہیں ،ڈی پی او رانا عمر فاروق

پولیس ملازمین کے بچو ں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات ہیں ،ڈی پی او رانا عمر فاروق

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق اور ڈائریکٹر دی سپیرٹ سکول میاں چنوں عبدالحفیظ رانا نے شہداء پولیس اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کو معیاری اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کی خاطر سہولیات کی فراہمی کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے جس کے تحت دی سپیرٹ سکول میاں چنوں میں شہدائے پولیس کے بچوں کو تعلیمی سہولیات دیتے ہوئے سو فیصد رعایت دی جائیگی اور شہداء پولیس کے بچوں کو ان کی وردی پر مخصوص اعزازی بیجز سے نوازا جائیگا جبکہ حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو 50 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔اس موقع پر ڈی پی او رانا عمر فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ پولیس ملازمین کے بچو ں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات ہیں خانیوال پولیس اور دی سپیرٹ سکول کے درمیان ایم او یو اہم سنگ میل ثابت ہوگا‘ خانیوال پولیس شہداء پولیس کے وارثان کو تنہا نہیں چھوڑے گی‘شہدائے پولیس‘حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے بہترین تعلیمی سہولیات کا حصول یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ یہ بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قو م کے لیے روشن چراغ ثابت ہوں اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کرداراداکرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں