63

پہاڑ جیسے مسائل اور عوام کو بہت توقعات ہیں، نواز کی وزیراعظم کو جلد کابینہ بنانیکی ہدایت

پہاڑ جیسے مسائل اور عوام کو بہت توقعات ہیں، نواز کی وزیراعظم کو جلد کابینہ بنانیکی ہدایت

پہاڑ جیسے مسائل اور عوام کو بہت توقعات ہیں، نواز کی وزیراعظم کو جلد کابینہ بنانیکی ہدایت

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کو کابینہ جلد تشکیل دیکر منشور پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت موجود تھی۔

مسلم لیگ ن کی قیادت کی غیر رسمی مشاورت میں اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا شہباز شریف سے کہنا تھا وزیر اعظم آپ جلد کابینہ تشکیل دیں اور منشور پر عمل درآمد شروع کریں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا ہمیں اس وقت پہاڑ جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے اور عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں، مہنگائی میں کمی بھی ناگزیر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت ہوئی اور اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد ان سے پھر گزارش کروں گا۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=h3VwLcmkoEw&t=3s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں