87

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش

کراچی میں تیز بارش کا اسپیل تقریباًختم ہو چکا ہے، ہلکی متعدل بارش اور بوندا باندی صبح تک جاری رہ سکتی ہے: محکمہ موسمیات— فوٹو: پی پی آئی
کراچی میں تیز بارش کا اسپیل تقریباًختم ہو چکا ہے، ہلکی متعدل بارش اور بوندا باندی صبح تک جاری رہ سکتی ہے: محکمہ موسمیات— فوٹو: پی پی آئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے باعث کئی شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔

کراچی کے علاقوں نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، منگھوپیر، ناردرن بائی پاس، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور ملیر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، ڈیفنس، کلفٹن، ایف بی ایریا، نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ملیر، قائد آباد، لیاقت آباد، یونی ورسٹی روڈ، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور صفورا چورنگی پر بارش کے بعد کچھ علاقوں میں پانی سڑکوں پر جمع رہا۔

شاہراہوں پر بلدیہ عظمیٰ کا عملہ نکاسِ آب میں مصروف ہے جبکہ ڈی ایچ اے کی سڑکوں پر بھی پانی کھڑا ہوگیا۔

بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر مختلف پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تیز بارش کا اسپیل تقریباً ختم ہو چکا ہے، ہلکی متعدل بارش اور بوندا باندی صبح تک جاری رہ سکتی ہے۔

دوسری جانب بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ لیاری، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، لیاقت آباد، گارڈن، ملیر  اور قائد آباد میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اُدھر کراچی میں بارش کے بعد شہر کی مجموعی صورتِحال تو کچھ بہتر رہی لیکن ڈیفنس اور کلفٹن کی کچھ سڑکوں پر پانی جمع ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر سے بارش کے چار اسپیلز کی پیشگوئی کی تھی جس کے باعث شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

بارشوں کی پیشگوئی کے تناظر میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے جبکہ شام کی شفٹ کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=1AwTTFJHzwI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں