وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مہنگائی سے ریلیف کے لئے اقدامات کا اعلان 23

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مہنگائی سے ریلیف کے لئے اقدامات کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مہنگائی سے ریلیف کے لئے اقدامات کا اعلان

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مہنگائی سے ریلیف کے لئے اقدامات کا اعلان کر دیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پرائس کنٹرول کے لئے پائیدار اقدامات اٹھاتے ہوئے فوری پلان طلب کرنے کا حکم دے دیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پرائس کنٹرول کے لئے پائیدار اقدامات اٹھانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ صرف 5 دن کے اندر پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کے علاوہ ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے

کہا کہ پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجود نہیں، عارضی اقدامات کافی نہیں ہی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی پر قابو پانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔گراں فروشی کے خاتمے کے لئے پائیدارسسٹم واضح کیا جائے گا مزید ان کا کہنا تھا کہ پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کے نرخ بھی کنٹرول کئے جائیں گے اس کے علاوہ گراں فروشی کا ارتکاب کرنے والوں کے سزا یقینی بنائی جائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن ہمیشہ عوام و الناس کو بہتر ریلیف فراہم کرنے کے علاوہ عوامی خدمت میں سرگرم عمل اور کوشاں رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں