118

اسلام گڑھ اور اسکے گردونواح میں سرکاری آٹے کا کوٹہ کم ہونے سے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

اسلام گڑھ اور اسکے گردونواح میں سرکاری آٹے کا کوٹہ کم ہونے سے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

اسلام گڑھ (نامہ نگار )اسلام گڑھ اور اسکے گردونواح میں سرکاری آٹے کا کوٹہ کم ہونے سے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، دیہاڑی دار مزدور کام پر جانے کی بجائے دن بھر آٹے کی لائن میں لگنے پر مجبور ، دکانداروں کی آٹا سٹاک کرنے کی روش نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔اگر انتظامیہ نے نوٹس نہ لیا

تو دمادم مست قلندر ہوگا عوام علاقہ اسلام گڑھ۔تفصیلات کے مطابق ، مظہر نامی دکاندار نے آٹے سے بھری گاڑی دکان پر لانے کی بجائے غائب کردی جس سے آٹے کے حصول کے لیے آنے والی عوام بپھر گئی اور میرپور کوٹلی روڈ بلاک کردی، اس موقع پر تحصیلدار اسلام گڑھ امام شفیق اور نائب تحصیلدار چوھدری الطاف، ایس ایچ او اسلام گڑھ نوید صدیق، فوڈ انسپکٹر راجہ ریحان موقع پر پہنچ گئے

اور دکاندار کو آٹے کی گاڑی دکان پر لاکر عوام کو آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی، عوام نے انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کرکے ٹریفک کھول دی۔عوام علاقہ نے اس موقع پر مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہر بار ان کی حرکتوں کی وجہ سے آٹے کی لائنز میں لگ کر شام کو واپس لوٹ جاتے ہیں اگلی مرتبہ اگر ہمیں آٹا نہ ملا تو دمادم مست قلندر ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں