45

گزشتہ روز رضوان شہید والی بال ٹورنا منٹ کا فائنل شمعون والی بال کلب بمقابلہ نبیل والی بال کلب کھیلا گیا

گزشتہ روز رضوان شہید والی بال ٹورنا منٹ کا فائنل شمعون والی بال کلب بمقابلہ نبیل والی بال کلب کھیلا گیا

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی)گزشتہ روز رضوان شہید والی بال ٹورنا منٹ کا فائنل شمعون والی بال کلب بمقابلہ نبیل والی بال کلب کھیلا گیا ۔اس ٹورنا منٹ میں اسلام گڑھ کی دس والی بال کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔فائل بیسٹ آف 5کی بنیاد پر کھیلا گیا ۔ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا شمعون والی بال کلب نے پانچ میں سے تین میچ جیت کر فائنل اپنے نام پرکر لیا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رضوان شہید والی بال ٹورنا منٹ کا فائنل شمعون والی بال کلب بمقابلہ نبیل والی بال کلب کھیلا گیا ۔اس ٹورنا منٹ میں اسلام گڑھ کی دس والی بال کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کی تقریب کے مہمان خصوصی،عامر رزاق سابق ایڈمنسٹریٹربلدیہ، مظہر اقبال سابق امیدوار اسمبلی ،راجہ نعمان حسین اور استاد تیمور تھے ۔یہ ٹورنامنٹ رضوان والی بال کلب کے زیر انتظام کھیلا گیا

۔فائل بیسٹ آف 5کی بنیاد پر کھیلا گیا ۔ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا شمعون والی بال کلب نے پانچ میں سے تین میچ جیت کر فائنل اپنے نام پرکر لیااس موقع پر عامر رزاق سابق ایڈمنسٹریٹربلدیہ، مظہر اقبال سابق امیدوار اسمبلی ،راجہ نعمان حسین اور استاد تیمور نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور راجہ نعمان اور مظہر رحمان نے کھلاڑیوں 15000روپے نقد رقم انعام کے طور پر دی ۔اس موقع پر تمام کھلاڑیوںنے مہمانان خصوصی اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں