62

سندھ ٹورازم ڈپارٹمنٹ نے سندھ کے تاریخی مقام بھنبھور میں صوفی موسیقی کا پروگرام منعقد کیا

سندھ ٹورازم ڈپارٹمنٹ نے سندھ کے تاریخی مقام بھنبھور میں صوفی موسیقی کا پروگرام منعقد کیا

ٹھٹھہ نمائندہ
سندھ ٹورازم ڈپارٹمنٹ نے سندھ کے تاریخی مقام بھنبھور میں صوفی موسیقی کا پروگرام منعقد کیا جس میں صوبائی نگران وزیر برائے ٹورازم ارشاد ولی ، سکریٹری ٹورازم خالد چاچڑ ، ہمراہ فیملی اور سندھ کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں فیملیز نے شرکت کی شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام ہونے چاہئیں جس سے لوگ اپنی ثقافت کے بارے میں جان سکیں۔
تقریب میں صوفی فنکار مانجھی فقیر، فہیم الن ، چنگ ماسٹر شاہین گل رند نے صوفی گیت گا کر تقریب میں موجود لوگوں کو محظوظ کیا۔
میڈم نتاشا، سلیم پليجو، پرھ سومرو ، عمران بھٹو سمیت جامعہ کراچی کے طلباء و طالبات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں