112

آرمی چیف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گردسنگین جرائم بشمول دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد معصوم شہریوں، پشاور کے ایک ہوٹل، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملےمیں ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ان دہشت گردوں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں جب کہ  تمام دہشت گرد 5 شہریوں سمیت62 افراد کے قتل میں ملوث ہیں©جیو نیوز®

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں