1

میاں منڈی بازار میں حق دو تحریک کا احتجاجی مظاہرہ۔ووٹ سے بائکاٹ کا اعلان

میاں منڈی بازار میں حق دو تحریک کا احتجاجی مظاہرہ۔ووٹ سے بائکاٹ کا اعلان

مہمند ضلع ۔
میاں منڈی بازار میں حق دو تحریک کا احتجاجی مظاہرہ۔ووٹ سے بائکاٹ کا اعلان ۔مہمند ڈیم میں 50 فیصد بجلی مفت دینے ۔ گورسل باڈر کھولنے۔اور دریائے کابل سے پینے کے پانی فراہم کرنے کا مطالبہ۔پشاور باجوڑ سڑک ایک گھنٹے تک بلاک۔حق دو اور بجلی دو کے نعت ہاتھوں کالے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔
تحصیل حلیمزی کے اہم تجارتی منڈی میں حق دو تحریک کے زیر احتمام احتجاجی مظاہرہ ہواجس میں۔تفسیر مومند۔حق دو تحریک کے صدر ایاز خان۔نائب صدرسلامت شاہ نے کہا کہ ہم نے تین مسائل پر احتاج کیا ہے جس پر مہمند ڈیم میں ہمیں 50 میگاواٹ مفت بجلی فراہم کی جائے۔دوسرہ افغانستان سے تجارت کیلئے گورسل کا راستہ کھول دیا جائے۔اور دریائے کابل سے پینے کے صاف پانی فراہم کی جائے

انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر تک تمام امیدواروں کو وقت دیاہے اور اگر یہ مسائل کوئ ھل نہیں کرتے تو ہم الیکشن سے بائکاٹ کرکے ووٹ استعمال نہیں کرینگے ۔احتجاج میں انہوں نے حق دو بجلی دو کے نعرے لگائے اور بازار میں مارچ بھی کیا۔اس دوران پشاور ٹو باجوڑ سڑک ایک گھنٹے کیلئے بند رکھا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبا ت۔درج تھے احتجاج میں حق دو تحریک کے عہدیداروں ۔کارکنوں اور بازار کے دوکانداروں کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں