131

حکومت اپنا کام خود کرے تو مداخلت نہیں کریں گے، چیف جسٹس

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے پمزہسپتال کابون میروٹرانسپلانٹ سینٹرکھولنے کاحکم دے دیا اور ہدایت کی ہے کہ سینٹر کو شام 4 بجے تک فعال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے پمر ہسپتال کے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کی بندش سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے پمز ہسپتال کا بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سینٹر کو 4 بجے تک فعال کیا جائے۔

اس کے ساتھ چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا ہے کہ نئی تعیناتیاں ہونے تک موجودہ عملہ کام جاری رکھے گا،حکومت موجودہ عملے کو تمام واجبات کی ادائیگیاں کرے اورپبلک سروس کمیشن کے ذریعے نیا عملہ تعینات کیاجائے۔

عدالت نے تمام برطرف ملازمین کو بھی فوری بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنا کام خود کرے تو مداخلت نہیں کریں گے ،پھر کہتے ہیں سپریم کورٹ کام میں مداخلت کرتی ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہر کام سپریم کورٹ نے کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں