84

عام انتخابات: امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں توسیع کردی گئی

عام انتخابات: امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں توسیع کردی گئی

عام انتخابات: امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں توسیع کردی گئی

ملک میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں توسیع کردی گئی۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت 7 بجے تک تھا۔

تاہم اب الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کے الاٹمنٹ کے وقت میں توسیع کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی نشان کے الاٹمنٹ کے وقت میں رات 9 بجے تک توسیع کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کی تھیں کہ کسی ایک پارٹی کے امیدوارکو دوسری پارٹی کا انتخابی نشان نہ دیں۔

الیکشن کمیشن کا یہ حکم نامہ پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آنے کے بعد جاری کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن اور نشان سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے اور اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=jx50-roS9uE

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں