163

مقبوضہ کشمیر میں مظالم نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا: شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم نے سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار بھارتی ریاست کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا۔

شہبازشریف نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کی مذمت کی اور کشمیری نوجوانوں کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہبازشریف نے شہید نوجوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نےمقبوضہ کشمیر میں بربریت اور درندگی کی انتہا کردی، مظالم نےسب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار بھارتی ریاست کا گھناؤناچہرہ بے نقاب کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارتی ظلم وستم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کا کوئی جواز نہیں، مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سےآزادی کی شمع روشن کررہےہیں، ہم کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں