113

19 اشیائے ضروریہ مہنگی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.86 فیصد ہوگئی

19 اشیائے ضروریہ مہنگی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.86 فیصد ہوگئی

19 اشیائے ضروریہ مہنگی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.86 فیصد ہوگئی

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.81 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 اعشاریہ 86 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں0.81 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا مہنگی، 9 کے دام کم اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 21 روپے تک اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 410 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت 12روپے اضافے کے بعد فی درجن قیمت 400 روپے ہوگئی، ایک ہفتے میں پیاز 6 روپے، چینی 3 روپے، دال مونگ 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 39 روپے تک کا اضافہ ہوا، اس کے چاول، دال مسور، گڑ، جلانے کی لکڑی، مٹن اور بیف بھی مہنگا ہوا۔

https://youtu.be/oQIoXO-Uxv0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں