177

چیف جسٹس کی ہدایت پر ان کے خیر مقدمی بینرز ہٹا دیئے گئے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت پر شہر میں لگائے گئے ان کے خیر مقدمی بینرز ہٹا دیئے گئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کراچی رجسٹری میں سندھ میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ مان لیں کہ میں اپنی شہرت کے لیے کام کر رہا ہوں لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد میرا نام نہیں رہے گا، جو کچھ کر رہا ہوں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کر رہا ہوں۔

اس دوران انہوں نے شہر میں لگے ان کے خیر مقدمی بینرز فوری طور پر ہٹانے کا حکم بھی دیا۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں سے ان کے خیر مقدمی بینرز ہٹا دیئےگئے ہیں۔

خیر مقدمی بینرز صدر، آئی آئی چندریگرروڈ، برنس روڈ اور عبداللہ ہارون روڈ پر لگائے گئے تھے۔

خیر مقدمی بینرز میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں