16

سی ای او اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان شعیب جاوید حسین کی شیخوپورہ آمد

سی ای او اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان شعیب جاوید حسین کی شیخوپورہ آمد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان شعیب جاوید حسین کی شیخوپورہ آمد، شیخوپورہ کو زون کا درجہ مل گیا، میاں سعید انجم کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے زونل ہیڈ شیخوپورہ کے عہدہ پر ترقی مل گئی- چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان شعیب جاوید حسین کی شیخوپورہ آمد کے موقع پر بانی شیخوپورہ زون ملک محمد عباس،

سیکٹر ہیڈ ملک عامر عباس، سیکٹر ہیڈ عارف حسین بھٹی، سیکٹر ہیڈ میڈم ناہید نذیر، انچارج نیو بزنس افتخار احمد بھٹو، پی اے ٹو زونل ہیڈ جاوید طاہر کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس شیخوپورہ بھر کے جملہ ایریا مینجرز، مینجرز اور فیلڈ سٹاف نے والہانہ استقبال کیا، سی ای او شعیب جاوید حسین نے سرخ ربن کاٹ کر زونل آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر مقامی ہال میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان شعیب جاوید حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں آمد کے موقع پر پھولوں کی پتیوں اور گلدستے پیش کرتے ہوئے تالیاں بجا کر بھرپور استقبال کیا گیا، کمپئرنگ کے فرائض ایریا مینجر ملک صابر جاوید نے انجام دئیے، اس موقع پر سیکٹر ہیڈز، ایریا مینجرز نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے شیخوپورہ کو اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے زون کا درجہ ملنے اور میاں سعید انجم کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے سب زونل ہیڈ سے زونل ہیڈ شیخوپورہ کے عہدہ پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی، اظہار خیال کرتے ہوئے

مقررین نے خاص طور پر ریجنل چیف اکبر مغل، بانی شیخوپورہ زون ملک محمد عباس، زونل ہیڈ ویسٹرن زون لاہور طارق صدیق، انچارج نیو بزنس افتخار احمد بھٹو، پی اے ٹو زونل ہیڈ جاوید طاہر اور محمد امین مرحوم آف سانگلہ ہل کو شیخوپورہ کو زون بنانے کے حوالے سے خصوصی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا، تقریب میں اسٹیٹ لائف انشورنس سے وابستہ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی- چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان شعیب جاوید حسین نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ اسٹیٹ لائف کا ادارہ عرصہ دراز سے نہ صرف ہر انسان کو تحفظ فراہم کررہا ہے بلکہ ملک پاکستان کی اکانومی کا اہم ستون اور ملک پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس زون کا قیام ہماری ٹیموں کی محنت کا ثمر ہے جوکہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے

جس پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ زونل سربراہ کی قیادت میں ان کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید ریکارڈ قائم کریں گے اور دو قدم بڑھ کے آپکی خدمت کے لئے موجود ہوگا- شعیب جاوید حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیخوپورہ زون بننے سے زیادہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور علاقہ میں خوشحالی بھی آئے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں