21

ادارہ برائےسماجی انصاف کے زیراہتمام اقلیتوں کی الیکشن کے عمل میں موثر شمولیت کے عنوان سے مشاورتی اجلاس

ادارہ برائےسماجی انصاف کے زیراہتمام اقلیتوں کی الیکشن کے عمل میں موثر شمولیت کے عنوان سے مشاورتی اجلاس

شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے)ادارہ برائےسماجی انصاف کے زیراہتمام اقلیتوں کی الیکشن کے عمل میں موثر شمولیت کے عنوان سے مشاورتی اجلاس کا اانعقاد- تفصیلات کے مطابق ادارہ برائےسماجی انصاف کے زیراہتمام شیخوپورہ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں اقلیتوں کی الیکشن کے عمل میں موثر شمولیت کے عنوان سے ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت فادر امتیاز نشان نے کی اور نظامت کے فرائض ادارہ کے ضلعی کوآرڈینٹر الیاس کھوکھر نے انحام دئیے۔

اجلاس میں ادارہ سماجی انصاف کے پراجیکٹ آفیسر ناصر ولیم نے گزشتہ تین الیکشنز میں برسر اقتدار پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے منشور میں کئے گئے وعدوں اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ پیش کیا اور اس عمل میں کامیابی ،ناکامی اور رکاوٹوں کو شرکاء کیساتھ شئیر کیا، بعد ازاں یاسر طالب نے تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سمیت شیخوپورہ کی مقامی سماجی و مذہبی قیادت کو آئندہ الیکشن میں اقلیتوں کے مسائل کی نشاندہی کے متعلق اقلیتی فورم پاکستان کی بینر مہم” میں بھی پاکستان ہوں ” کی حکمت عملی بیان کی اور اقلیتی قیادت کے اتفاق رائے سے پانچ مطالبات بااختیار وفاقی اور صوبائی اقلیتی کمیشن ،

جبری تبدیلی مذہب کو ختم کرنے کی قانون سازی اور نصاب سے آئین پاکستا ن کے آرٹیکل 22 اے کے مطابق لازمی مضامین میں سے مذہبی مواد کو منہا کیا جانا، قائداعظم کی 11اگست 1947ءکی تقریر کو قومی نصاب میں شامل کیا جانا اور جسٹس تصدق جیلانی کی ججمنٹ پر عملدرآمدی کمیٹی کا قیام کیا جانا” کو آئندہ الیکشن میں اقلیتوں کی بنیادی مطالبات کے طور پراپنی آبادیوں میں نمایاں جگہوں پر لگایا جائے گا ۔ مشاورتی اجلاس میں شریک اقلیتی قیادت میں سے داود گل، جاوید بھٹی، نذیر مسیح، خالد مٹو،

ایڈووکیٹ تنویر غوری سمیت دیگر قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے مطالبات کو ضرور اپنے علاقوں میں آویزاں کریں گے تاکہ رائے عامہ ہموار ہو، سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں ہمارے ان مطالبات کو شامل کریں اور آئندہ اقتدار میں آکر ترجیحی بنیاد پر ہمارے مطالبات کو حل کریں۔ اجلاس میں خصوصی طور پر ایس آئی انچارج میثاق سینٹر شیخوپورہ سویبس مسیح، سیمسون ایڈووکیٹ اور عرفان سہوترا نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں