56

وزراء اکرام نے نوکر شاہی کے نوکر بن کر عوامی حقوق کو اپنے پائوں تلے روندنے کی کوشش کررہے ہیں،مشترکہ بیان

وزراء اکرام نے نوکر شاہی کے نوکر بن کر عوامی حقوق کو اپنے پائوں تلے روندنے کی کوشش کررہے ہیں،مشترکہ بیان

اسلام گڑھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار میرپور کے سات نومبر اپیل پر میرپور میں غیور عوام نے بجلی کے ناجائز ٹیکسز ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، مہنگائی اور رٹھوعہ ہریام پل کی عدم تکمیل پر یک جہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب بنایا حکومتی ہتھکنڈوں اور وزیروں کے ہتھکنڈوں کو زمین بوس کردیا ۔ان خیالات کا اظہار چودھری مہربان ٹرانسپورٹر ،راجہ منیر حسین کیانی ،خواجہ زاہد محمود ،عبدالراوف قمر ،استاد محمد شفیع ،مرزا محمد منیر ،ٹھیکیدار سرفراز احمد ڈھلوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا

انہوںنے کہاکہ وزرا اکرام لوگوں سے ووٹ لیکر منتخب ہوئے انہیں اپنے ووٹروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے نہ کہ چھپ جانا چاہیے انہیں ناجائز بجلی کے ٹیکسز ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،قمر توڑ مہنگائی کے خلاف عوام ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا جبکہ وزراء اکرام نے نوکر شاہی کے نوکر بن کر عوامی حقوق کو اپنے پائوں تلے روندنے کی کوشش کررہے ہیں اپنے شرکت بیان میں کامران طارق ایڈووکیٹ کی قیادت میں میرپور کی عوام اس ظلم اور زیادتی کے خلاف شانہ بشانہ کھڑی ہے

۔انہوںنے وزیر اعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہٹ دھرمی چھوڑ کر عوام کے جائز حقوق کو نرمی کرکے منظور کیا جائے ورنہ وکلاء کی کنونشن کے بعدانشاء اللہ تعالیٰ آزادکشمیر کے اندر ایک طوفانی تحریک چلے گی جسے روکنا کسی کے بھی بس میں نہیں رہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں