95

پشاور میں فائرنگ سے ایک خواجہ سرا ساتھی سمیت جاں بحق

پشاور میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا دانیال عرف چٹکی اپنے ایک ساتھی اعزاز کے ساتھ رکشے میں اقبال پلازہ دلہ زاک روڈ سے پتنگ چوک جا رہا تھا۔

اچانک رنگ روڈ پر نا معلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خواجہ سرا دانیال عرف چٹکی اور اس کا ساتھی اعزاز جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کالج منتقل کر دی گئیں ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں