کراچی( آن لائن) محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے شہر میں شدید گرمی پڑے گی جبکہ گرم ہواوں کے سبب ہیٹ سٹروک کا بھی خدشہ ہے، جس کا پارہ 40 سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پورے ملک میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ پارہ معمول سے بڑھ کر ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد گرمی کا پارہ 44 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شدید گرمی بڑھنے کے سبب ہیٹ سٹروک کا بھی خطرہ ہے جس کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔
دوسری جانب شہری حکومت کی جانب سے بھی ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سرکاری ہسپتال کو ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ شہر میں 2015 کی ہیٹ سٹروک سے تقریباً 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔
اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی
ڈالر کے بعد سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
دہشت گردی کے خاتمے کے درست اقدام !
جتنا بڑا انگریزی ادویات ہاسپٹل اتنا ہی انکے مریضوں کو لوٹنے کے مواقع
مثبت معاشی اشاریے !
بابری مسجد انہدام کی تلخ یادیں اور ہمارا مثبت اقدام مدافعت.
تینوں صوبوں سے افغان شہریوں کو نکالا جا رہا ہے، لیکن کے پی میں تحفظ دیا جارہا ہے: محسن نقوی
آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسزکا ایک نوٹیفکیشن آئیگا، جلد یہ معاملات حل ہوجائیں گے: وفاقی وزیرقانون
ہم آہنگی اور یکجہتی کا تقاضا !
اپنی طرف سے پوری کوشش بعد توکل علی اللہ کہنا اچھا ہوتا ہے
کرپشن کے خاتمے کا عزم !
انتخابی نتائج سے پہلے انتخابی رجحان بتانا، دراصل اپنے انتخابی دھاندلیوں کو عملی جامہ پہناتا گھناؤنا عمل ہوتا ہے